• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگرد غیرقانونی وی پی اینز سے پروپیگنڈا کررہے‘ PTAذرائع

کراچی ( آن لائن ) پاکستان میں غیر قانونی یو آر ایلز اور غیر اخلاقی ویب سائٹس کو تصدیق کے بعد بلاک کیا جا رہا ہے۔ذرائع پی ٹی اے کے مطابق دہشت گرد عناصر وی پی اینز کا استعمال کر کے اپنی شناخت چھپا لیتے ہیں، دہشت گرد غیر قانونی وی پی اینز کے ذریعے پروپیگنڈا اور جعلی معلومات کی تشہیر کر رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد اکاؤنٹس کی شناخت کر لی گئی ہے اور جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔پی ٹی اے ذرائع کے مطابق پاکستان میں شہری وی پی اینز کے ذریعے پابندیوں کو بائی پاس کرتے ہیں، پابندیوں کو بائی پاس کر کے فحش مواد تک رسائی کی کوشش کی جاتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے نے 1 لاکھ 1 ہزار 83 گستاخانہ یو آر ایل بلاک کر دیے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید