• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسموگ کے وار جاری، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں بدستور سرفہرست

لاہور (نمائندگان جنگ)سموگ کے وار جاری، دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہورجمعرات کے روز بھی بدستور پہلے نمبر پر رہا۔ دہلی دوسرے اور ڈھاکا تیسرے نمبر پر ہے۔ لاہورکا ایئر کوالٹی انڈیکس 1591ریکارڈ کیا گیا، شہر کے مختلف علاقوں میں سید مراتب علی روڈ کی فضا سب سے زیادہ آلودہ رہی جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 2236 ریکارڈ ہوا جبکہ گلبر گ میں 2208 اور پاکستان انجینئرنگ سروس میں ایئر کوالٹی انڈیکس 1724 پر دیکھا گیا۔پنجاب میں شدید دھند اور سموگ کے باعث حدنگاہ انتہائی کم ہونے پر کئی مقامات سے موٹرویز کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ موٹروے ایم 2شیخوپورہ سے کوٹ مومن تک، موٹروے ایم 3لاہور سے درخانہ تک اور موٹروے ایم 4پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک، ایم 5شیر شاہ ملتان سے سکھر تک جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی بند رہی ۔
اہم خبریں سے مزید