• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی دہلی میں اسموگ کی وجہ سے پرائمری اسکول بند کرنے کا حکم

نئی دہلی (اے ایف پی)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی نے اسموگ کی وجہ سے تمام پرائمری سکولوں کو اگلے نوٹس تک کلاسیں بند کرنے کا حکم دے دیا ۔ نئی دہلی موسم سرما میں فضائی آلودگی کی عالمی درجہ بندی میں مسلسل سرفہرست ہے۔وزیر اعلیٰ آتشی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اعلان کیا کہ آلودگی کی بڑھتی ہوئی سطح کی وجہ سے دہلی کے تمام پرائمری اسکول اگلی ہدایات تک آن لائن کلاسز میں منتقل کردیے جائیں گے۔گلوبل کاربن پروجیکٹ کے سائنسدانوں کے ایک بین الاقوامی نیٹ ورک کے نئے نتائج کے مطابق، نئی دہلی میں گھٹن والی کاربن اسموگ اس وقت سامنے آئی جب محققین نے خبردار کیا کہ سیارے کو گرم کرنے والے فوسل فیول کا اخراج اس سال ریکارڈ بلندی پر پہنچ جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید