کراچی(اسٹاف رپورٹر) پڑوسی کے گھر سے سونا چوری کرکے عمرہ پر جانے والی خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا،تفصیلات کے مطابق بغدادی تھانہ میں ڈیڑھ ماہ قبل گھر سے 20تولہ سونا چوری کرنے کا مقدمہ کیا گیا تھا تفتیشی آفیسر کاکہنا ہےکہ 4ماہ قبل عاطف نامی شہری کے گھر پر چوری ہوئی تھی تاہم ان کی جانب سے چند روز قبل واقعہ کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا،پولیس نے سونا چوری میں ملوث ملزمہ شہناز کو گرفتار کرکے 3تولہ سونا اور 15لاکھ روپے نقدی برآمد کرلی ،ملزمہ عاطف کے پڑوس میں رہتی تھی سونا چوری کرنے کے ایک ماہ بعد اس نے علاقہ چھوڑ کر گزری کے علاقہ میں کرایہ پر مکان لے لیا تھا،اور چوری کے پیسوں سے عمرہ کی ادائیگی کے لئے چلی گئی تھی ،پولیس نے عمرے سے واپسی پر ملزمہ کو گرفتار کرلیا ۔