• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو نظام کا حصہ، وہ کھلی حمایت کررہے ہیں، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کےسوال انٹرنیٹ اسپیڈ پر حکومت جھوٹ بول رہی ہے ، وی پی این بندش پر مشاورت نہیں کی۔ ن لیگ معاہدے پر عمل نہیں کررہی، آئین سازی کے وقت ہوئی باتوں سے ہٹ گئی۔بلاول بھٹو کے بیان کی اہمیت کیا؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ بلاول شہباز شریف کو فون کرلیتے یا ملاقات کرلیتے ۔اسے کہتے ہیں حکومت میں بھی ہونا اور اپوزیشن بھی خود کرنا، تجزیہ کارمحمل سرفرازنےکہا کہ اتحادی حکومت ہے پیپلز پارٹی کے کئی چیزوں پر حکومت سے تحفظات رہے ہیں،تجزیہ کارشہزاد اقبال نےکہا کہ اس وقت جو نظام ہے بلاول اس کا حصہ ہیں وہ اس نظام کو کھلا سپورٹ کررہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید