• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTIکا نواز شریف، مریم، خواجہ آصف کیساتھ بدتمیزی سے لا تعلقی کا اعلان

اسلام آباد(محمد صالح ظافر/خصوصی تجزیہ نگار) تحریک انصاف نے لندن میں نواز شریف مریم نواز شریف اور خواجہ آصف کے ساتھ بدتمیزی اور گالم گفتار کی مذمت کرکے اس سے لا تعلقی کا اعلان کر دیا،تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے ان حرکتوں کو افسوسناک قرار دیدیا ایسی حرکتیں ملک میں ہوں یا باہر انکی اجازت نہیں دی جاسکتی ،گالم گلوچ کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال بھی قابل مذمت ہے، جنگ/دی نیوز سے خصوصی گفتگو،تحریک انصاف نے لندن میں پاکستان مسلم لیگ کے قائد سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف پنجاب کی وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے ساتھ پیش آئے بدتمیزی اور دھمکی آلود واقعات سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے اور ان وارداتوں کی شدید لفظوں میں مذمت کی ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے جمعرات کو گفتگو کرتے ہوئے ان واقعات پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ اس کے مرتکب افراد خود اس کے ذمہ دار ہیں ایسے قانون شکن افراد کے خلاف قانون کے تحت دستیاب کارروائی میں گریز نہیں کرنا چاہئے ، بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ لندن ہی نہیں کسی بھی جگہ پر محترم سیاسی شخصیات کو گالم گفتار کا ہدف بنانا ناقابل قبول ہے ایک استفسار کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایسا رویہ نہ صرف شائستگی کےمنافی ہے بلکہ اس چلن کی کسی معاشرے میں اجازت نہیں دی جاسکتی اور یہی نہیں سوشل میڈیا کو بھی گالم گلوچ اور دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کے لئے استعمال کرنا بھی لائق مذمت ہے۔
اہم خبریں سے مزید