• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنسی مارکیٹ: انٹر بینک میں ڈالر 25؍ پیسے تک سستا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر 25پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 6پیسے سستا ہو گیا،یورو کی قیمت میں2.44روپے تک کی کمی،پاؤنڈ کی قیمت بھی 2.29روپے تک گھٹ گئی، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 20پیسے کی کمی سے 277.80 روپے سے کم ہو کر 277.60روپے اور قیمت فروخت 25 پیسے کی کمی سے 277.95روپے سے کم ہو کر 277.70 روپے ہو گئی ہے، اوپن مارکیٹ میں 6 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 277.02 روپے سے کم ہو کر 276.96روپے اور قیمت فروخت 278.80 روپے سے کم ہو کر 278.74 روپے ہو گئی ہے ،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 2.44 روپے کی کمی سے 292.68روپے سے کم ہو کر 290.24 روپے اور قیمت فروخت 2.43 روپے کی کمی سے 295.44روپے سے کم ہو کر 293.01 روپے ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 2.18روپے کی کمی سے351.41 روپے سے کم ہو کر 349.23روپے اور قیمت فروخت 2.29 روپے کی کمی سے 354.74 روپے سے کم ہو کر 352.45 روپے پر آگئی۔
اہم خبریں سے مزید