• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ بار کا آئین میں 26 ویں ترمیم کی مذمت سے اظہار لاتعلقی

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں روئف عطا ء نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن 26ویں آئینی ترمیم کی مکمل طور پر حمایت کرتی ہے،نومنتخب سیکرٹری سلمان منصور کی جانب سے تنظیم کے آفیشل لیٹر پیڈ پر آئین میں کی گئی 26ویں ترمیم کی مذمت اور اس حوالے سے سپریم کورٹ میں دائر درخواستوں کو فل کورٹ بنچ کے سامنے مقرر کرنے کے حوالے سے جاری اعلامیہ سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک مخصوص سیاسی جماعت کے بیانیے سے ہم آہنگ قراردیاہے ، نومنتخب صدر میاں روئف عطا ء کی جانب سے جمعرات کو جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز سیکرٹری سلمان منصور نے ایگزیکٹو کمیٹی کی اجازت کے بغیر اعلامیہ جاری کیا ہے جوکہ ایک مخصوص سیاسی جماعت کے بیانیہ سے ہم آہنگ اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے موقف کا عکاس نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید