• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسری دو روزہ اُردو افسانہ کانفرنس کا آغاز آج ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) چاک ادبی فورم اور محکمہ کلچرل اینڈ اسپورٹس بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر اہتمام تیسری دو روزہ اُردو افسانہ کانفرنس کا آغاز جمعہ کوسہ پہر تین بجے ہوگا،افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل نیپا ڈاکٹر سید سیف الرحمن ہوں گے، کانفرنس میں مختلف سیشنز منعقد کیے جائیں گے جس میں جاپانی ادب، عالمی سانحات کی صدی اور افسانے کا کردار، شاہکار افسانے، جنگ فلسطین عصر حاضراور اردو افسانہ، جاپانی ادبیات میں اُردو تراجم کا سنہرا باب، کتابوں کی رونمائی، ہمارے نوجوان نو آموز افسانہ نگاروں کے افسانوں کی تقریب انعامات اور معاشرے میں بڑھتی اخلاقی پستی اور ادیب کے کردار کے موضوع پر سیشن منعقد کیے جائیں گے، ان سیشنز میں پروفیسر سحر انصاری،شکیل عادل زادہ، اخلاق احمد،ڈاکٹر شبنم امان، حمزہ وصی،ڈاکٹر تہمینہ عباس،زیب اذکار،محترمہ عفت نوید، ڈاکٹر اوج کمال، ڈاکٹر یاسمین سلطانہ، ڈاکٹر ارشد رضوی،ڈاکٹر ذکیہ رانی، ڈاکٹر نادیہ راحیل،رفاقت حیات، خرم سہیل،آصف علی آصف، لبنیٰ نکہت، ڈاکٹر فیصل نذیر، سید شجاع حیدر، اقبال برما، شہناز پروین، نجمہ عثمان، رحمن نشاط، جناب محمود احمد خان اور رضا عباس رضوی مختلف موضوعات پر گفتگو کریں گے، دو روزہ افسانہ کانفرنس میں عفت نوید کی کتاب ”ردی“ اور صائمہ صمیم کی کتاب ”خیال مکرر“ کی تقریب رونمائی بھی کی جائے گی اور افسانے کے عالمی دن کی مناسبت سے کیک کاٹا جائے گا ۔
اہم خبریں سے مزید