• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ کیس، نیب کی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کالعدم قرار دینے کی استدعا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)نیب نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر کیس ریمانڈ بیک کرنے کی استدعا کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیرسٹر علی ظفر کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ہدایات لینے کیلئے وقت دیدیا۔ عدالت نے کہا کہ اگر آپ نیب کی تجویز کی مخالفت کرتے ہیں تو پھر ٹرائل کورٹ میں ہوئی غلطیوں کو ایک طرف رکھ کر میرٹ پر فیصلہ کریں گے۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کالعدم قرار دینے کی اپیلوں کی سماعت کی۔
اہم خبریں سے مزید