• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا رحجان برقرار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا رحجان برقرار، ایک ہفتے میں مزید 8 کروڑ 40 لاکھ ڈالر بڑھ گئے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے زر مبادلہ ذخائر 8 کروڑ 40 لاکھ ڈالر بڑھنے سے 11 ارب 25 کروڑ 86 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں، اس وقت کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 70 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، اس طرح 8نومبر کو ملک کے مجموعی ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 15ارب 96 کروڑ 55 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید