• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

27 ارب اثاثہ جات کے حامل 5000 امیر ترین نان فائلرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد( تنویر ہاشمی… مہتاب حیدر ) حکومت نے 27ارب روپے مالیت کے اثاثہ جات کے حامل پانچ ہزار امیر ترین نان فائلرزکے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ان افراد کو آئندہ دو ہفتوں کےد وران نوٹس جاری کیے جائیں گے ، یہ امیرترین افراد تین تین گاڑیوں کے مالک ہیں اور بنک اکاؤنٹس سے 10کروڑ روپے سے زائد منافع حاصل کرتے ہیں اور ماہانہ دو لاکھ روپے کریڈیٹ کارڈ سے خرچ کرتے ہیں ، ان امیرترین افراد کے بچے مہنگے نجی سکولوں میں تعلیم حاصل کررہےہیں ، وزیر مملکت خزانہ وریونیو علی پرویز ملک نے بتایا کہ ایف بی آر کا ٹرانسفارمیشن پلان تیار کر لیاگیا اور ایف بی آر کے آڈٹ اور ڈیجیٹائزیشن کی بنیاد پر دو لاکھ پوٹینشل نان فائلرز کا ڈیٹا اکٹھا کر لیاگیا جن میں سے پانچ ہزار امیر ترین افراد کے خلاف آئندہ دو ہفتوں میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ان سے سات ارب روپے ٹیکس ریونیواکٹھا ہونے کی توقع ہے، علی پرویز ملک نے ان خیالات کا اظہار پالیسی ریسرچ انسٹیٹوٹ مارکیٹ اکنامی ( پرائم )کے زیر اہتما م تقریب سے خطاب کرتےہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے ڈیجیٹائزیشن پروگرام کےذریعے ٹیکس بیس توسیع ہوگی اور ٹیکس ریونیو اکٹھا کرنے کے نئے وسائل حاصل ہونگے ٹیکس جمع کرنے میں شفافیت آئے گی ۔
اہم خبریں سے مزید