• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم فتنہ الخوارج کیخلاف جنگ میں افواج کے شانہ بشانہ ہے، آرمی چیف

راولپنڈی ( رپورٹ حنیف خالد )بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں مادر وطن کے دفاع میں شہادت کا رتبہ پانے والے میجر محمد حسیب شہید (عمر 28 سال، ضلع راولپنڈی کے رہائشی) کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن، راولپنڈی میں ادا کی گئی۔چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، این آئی (ایم)، وفاقی وزیر پی ڈی اینڈ ایس آئی احسن اقبال سمیت اعلیٰ عسکری اور سول حکام، افسران، جوانوں اور شہید کے اہل خانہ نے اس تقریب میں شرکت کی۔چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ بہادر افسران اور جوانوں کی یہ قربانیاں دہشت گردی کے خلاف مادر وطن کے دفاع کے لئے ان کے عزم کی مضبوطی کو ظاہر کرتی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قوم فتنہ الخوارج اور ان کے پیروکاروں کے خلاف جنگ میں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ یکجہتی سے کھڑی ہے۔
اہم خبریں سے مزید