• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر، عہدوں سے فارغ سینئر افسروں کی دوڑیں

اسلام آباد (رپورٹ:… حنیف خالد) چیئرمین ایف بی آر کی طرف سے بنیادی اسکیل 19اور 20کے جن سینئر عہدیداروں کو موجودہ عہدوں سے فی الفور فارغ کرنے کا گزشتہ روز جو نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا وہ جمعرات کو روزنامہ جنگ میں شائع ہونے کے نتیجے میں 6نومبر کے دونوں نوٹیفکیشنوں اور 12نومبر کے ایک نوٹیفکیشن میں پوسٹنگ اور ٹرانسفر کئے گئے عہدیدار چھ نومبر، آٹھ نومبر اور بارہ نومبرکے بوجوہ اپنے عہدوں کو خالی نہیں کررہے تھے ان میں سے بائیس بنیادی سکیل نمبر19 اور 20 کے سینئر ٹیکس افسروں نے سابقہ عہدہ سنبھال کر نیا عہدہ سنبھال لیا ہے اور ایف بی آر نے 14 نومبر 2024 ان تمام کی طرف سے پرانے عہدوں کا چارج دے کر نئے عہدوں پر ڈیوٹی شروع کرنے کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔ جن کے نام یہ ہیں مس نعمان تاشفین(کسٹم۔ بنیادی سکیل 19)، جنید عثمان اکرم(پی کسٹمز بی ایس19)، مس انصرانیسہ (کسٹم۔ بنیادی سکیل19، مس خانسہ محمود چوہدری(بنیادی سکیل19۔ کسٹم)، مس عظمت طاہرہ ارشد خان (کسٹم۔ بنیادی سکیل20)، اشرف علی(کسٹم۔ بنیادی سکیل20)، عبدالحئی شیخ(پی سی ایس/بی ایس۔19)، مس حلیمہ قاسم(پی سی ایس/بی ایس۔19)، رضوان بشارت(پی سی ایس/بی ایس۔19)، مس فرحت علی(پی سی ایس/بی ایس۔19)،واجد علی (پی سی ایس/ بی ایس۔19)، مس فرحت علی (پی سی ایس/بی ایس۔19)، مس زہرہ طاہر نقوی (پی سی ایس/ بی ایس۔19)، عدنان زیدی (آئی آر ایس/بی ایس۔19)، علی محمد (آئی آر ایس/بی ایس۔19)، طارق حسین شیخ (آئی آر ایس/بی ایس ۔20)، ریاض محمد(آئی آر ایس/بی ایس۔20)، وقاص تارڑ (آئی آر ایس/ بی ایس۔19)، امین قریشی (آئی آر ایس/بی ایس۔19)، عامر رحمان (آئی آر ایس/بی ایس 19.

اہم خبریں سے مزید