• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحولیاتی تبدیلی سنجیدہ مسئلہ، گرین لاک ڈاؤن لگایا ہوا ہے، بیرسٹر عقیل

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قائمہ کمیٹی ماحولیاتی تبدیلی، بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی بہت سنجیدہ مسئلہ ہے،ہم نے گرین لاک ڈاؤن لگایا ہوا ہے،ماہر ماحولیات، ڈاکٹر زینب نعیم نے کہا کہ پاکستان میں فضائی آلودگی کی وجہ سے عام اوسط زندگی ساڑھے تین سال کم ہوچکی ہے،سماجی کارکن، ڈاکٹر تیمور رحمٰن نے کہا کہ یہاں ہر سانس زہر بن چکا ہے حکومت، ریاست اس حوالے سے کچھ بھی نہیں کررہی،ہمیں کاغذ ی کارروائی کی نہیں صاف ہوا چاہئے،بانی پاکستان کلین ایئر اینی شیٹو ،عمر عابد نے کہا کہ یہ خطے کا مسئلہ ہے مگر ہمیں اپنا گھر خود صاف کرنے کی ضرورت ہے۔رکن قائمہ کمیٹی ماحولیاتی تبدیلی، بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ یہ ایک عالمی رجحان ہے ماحولیاتی تبدیلی بہت سنجیدہ مسئلہ ہے۔ یہ پہلی پارلیمنٹ ہے جس میں صاف، صحت مند پائیدار ماحول آرٹیکل9A میں شامل کیا۔ہم بحیثیت پارلیمان اپنا کام کررہے ہیں۔ کمیٹی میں بھی بڑی فعال طور پر شرکت ہوتی ہے۔ آن گراؤنڈ ہمیں اپنے اقدامات تھوڑا تیز کرنے کی ضرورت ہے۔
اہم خبریں سے مزید