• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائب صدر جے ڈی وینس کے بعد وزیر خارجہ مارکو روبیو

اسلام آباد (فاروق اقدس) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلکن سینیٹر مارکو روبیو کو وزیرِ خارجہ نامزد کر دیا، وہ خارجہ تعلقات اور انٹیلی جنس کمیٹیوں کے سینئر رکن بھی ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ان لوگوں کو بھی اپنی کابینہ میں بھی نہ صرف شامل کر رہے ہیں بلکہ انہیں اہم عہدوں پر ذمہ داریاں تفویض کر رہے ہیں جو ماضی میں نہ صرف ان کے حریف رہ چکے ہیں بلکہ اہم مواقعوں پر ان کے خلاف سخت ریمارکس بھی دے چکے ہیں۔ سینیٹر مارکو روبیو سے قبل ڈی جے وینس جنہیں انہوں نے اپنا نائب صدر مقرر کیا ہے اپنے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں ان کے بعض ریمارکس سامنے آہی چکے ہیں جن میں انہوں نے ’’امریکہ کا ہٹلر‘‘ قرار دیا تھا۔ مارکو روبیو 2016کے صدارتی انتخاب میں ری پبلکن نامزدگی حاصل کرنے کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت حریف کے طور پر سامنے آئے تھے۔
اہم خبریں سے مزید