• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، منی بجٹ آنے کی حکومتی تردید سے زبردست سرگرمی، 836 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج، حکومت کی جانب سے منی بجٹ کی تردید اور دیگر مثبت خبروں کی وجہ سے مارکیٹ میں زبردست سرگرمی ،اہم سیکٹرز میں خریداری سے کے ایس ای 100انڈیکس میں836پوائنٹس کا اضافہ،94ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور ہو گیا،56.34فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،سرمایہ کاری مالیت میں100ارب16کروڑ12لاکھ کا اضافہ ، کاروباری حجم بھی 34.35فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق منی بجٹ افواہوں کی تردید اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی مثبت خبروں کی وجہ سے جمعرات کو مارکیٹ میں زبردست سرگرمی دیکھنے میں آئی، سرمایہ کاروں کی جانب سے آئل اینڈ گیس اور بینکنگ سیکٹرز میں خریداری سے مارکیٹ میں دن بھر تیزی کا رحجان غالب رہا ،اور ایک موقع پر100انڈیکس94ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرتے ہوئے 934پوائنٹس تک پلس میں نوٹ کیا گیا تاہم اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس836.47پوائنٹس کے اضافے سے 93355.43پوائنٹس سے بڑھ کر 94191.89 پوائنٹس پر آکر بند ہوا، جوکہ مارکیٹ کا نیا ریکارڈ ہے، کے ایس ای30انڈیکس بھی 270.15پوائنٹس کے اضافے سے28930.94پوائنٹس سے بڑھ کر 29201.09پوائنٹس ہو گیا۔
اہم خبریں سے مزید