• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی بلدیاتی انتخابات، حکمراں جماعت پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج

سکھر +سانگھڑ+رتوڈیرو (بیورو رپورٹ) غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا۔امیدواروں کی جیت کی خوشی میں جیالوں کا جشن،مٹھائی تقسیم کی گئی،سیکورٹی کے سخت انتظامات ،تفصیلات کے مطابق ضمنی بلدیاتی الیکشن میں ضلع سکھر کی چیئرمین اور وائس چیئرمین کی دونوں نشستیں پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے اپنے نام کرلیں۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے ارشاد علی 1212 ووٹ لیکر یوسی 6مکی شاہ ٹاؤن کے وائس چیئرمین منتخب ہوگئے، ان کے مد مقابل جمعیت علمائےاسلام کے عبدالمالک 279 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ یونین کونسل 29سنگرار میں بھی پی پی کے مرید عباس 4278 ووٹ لیکر چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ ان کے مد مقابل جے یو آئی امیدوار عبدالغفار 722 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔سانگھڑ سے نامہ نگار کے مطابق ضلع سانگھڑ کی خالی 6 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد کردہ 5 امیدوار بغیر مقابلہ کامیاب جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائینس (جی ڈی اے) کا ایک امیدوار بغیر مقابلہ کامیاب قرار پایا۔
اہم خبریں سے مزید