• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد، پی پی نے 3 اور تحریک انصاف نے 2 نشستیں جیت لیں

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) غیرحتمی و غیر سرکاری کے مطابق حیدرآباد میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کی 5نشستوں میں سے پاکستان پیپلزپارٹی نے 3اور پاکستان تحریک انصاف نے 2نشستیں جیت لیں‘ جیتنے والے امیدواروں کے حمایتیوںنے جیت کی خوشی میں جشن منا‘ ڈھول کی تھاپ رقص کیا اورآتش بازی کی۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں جمعرات کے روز ضمنی بلدیاتی انتخابات کےلئے 4مختلف یوسیز کی مجموعی طورپر 5نشستیں جس میں 2چیئر مین ‘ 2وائس چیئر مین اور ایک جنرل کونسلرکے لئے انتخابات ہوئے ۔غیر حتمی وغیر سرکاری نتائج کے مطابق یوسی 46 کے وارڈ 1کی جنرل کونسلر کی نشست پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار حارث احمد نے 281ووٹ حاصل کر کے جیت گئے جبکہ جبکہ ٹی ایل پی کے عالم غوری 73 ووٹ حاصل کرسکے۔یوسی 51 میں وائس چیئرمین کی نشست پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عدنان رشید نے 1086 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی اور پیپلز پارٹی کے امیدوار فرحان راجپوت 899 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔یوسی 125میں چیئرمین کی نشست پر پیپلزپارٹی کے امیدوار استحسان برکت ببر نے 310ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ جی ڈی اے کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محبوب ابڑو 217 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
اہم خبریں سے مزید