• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھٹیا پروپیگنڈا مشین، برطانوی اخبار نے مسک کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم چھوڑ دیا

کراچی(نیوز ڈیسک)برطانوی روزنامے دی گارڈین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرسازشی تھیوری اور نسل پرستی پر مبنی مواد کا الزام عائد کرتے ہوئے اپنے آفیشل اکاؤنٹس سے مزید مواد پوسٹ نہ کرنے کا اعلان کیا۔ گارڈین کے ایکس پر 80سے زائد اکاؤنٹس اورتقریباً 27 ملین فالورز ہیں۔اس اعلان کا ردعمل دیتے ہوئےایلون مسک نےایکس پر پوسٹ کیا کہ گارڈین غیر متعلقہ اور جفاکش گھٹیا پروپیگنڈہ مشین تھا۔قارئین کے لیے ایک اعلان میں نیوز آرگنائزیشن نے اس پر اکثرپائے جانے والے پریشان کن موادکا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس نےاس پلیٹ فارم پر موجودگی کے فوائد پر غور کیا، جسے پہلے ٹویٹر کہا جاتا تھا، اب یہاں منفی مواد کہیں زیادہ ہے۔گارڈین نے کہا کہ ہم قارئین کو بتانا چاہتے ہیں کہ اب ہم سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر گارڈین کے کسی بھی آفیشیل ادارتی اکاؤنٹس پر پوسٹ نہیں کریں گے۔دی گارڈین نے کہا کہ اس پلیٹ فارم پر موجود مواد جس کے بارے میں اسے دیرینہ تحفظات ہیں اس میں انتہائی دائیں بازو کی سازشی تھیوری اور نسل پرستی شامل ہے۔ اس نے مزید کہا کہ سماجی رابطے کی سائٹ نے امریکی صدارتی انتخابات کی کوریج سے اس کے فیصلے کو واضح کر دیا ہے۔اس نے کہاکہ اس حوالے سے ہم کافی عرصےسے غور کر رہے تھے، پلیٹ فارم پرانتہائی دائیں بازو کے سازشی نظریات اور نسل پرستی سمیت اکثر پریشان کن مواد پایا جاتا یا اسے فروغ دیا جاتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید