• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ آصف کیساتھ لندن میں بدتمیزی؛ مقامی پولیس نے رپورٹ درج کرلی

اسلام آباد (فاروق اقدس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے کے دوران بدتمیزی کے واقعے کی رپورٹ مقامی پولیس کو درج کرا دی پولیس نے لندن ہائی کمیشن میں وزیر دفاع سے تفصیلات حاصل کرلیں ؛مذمت کا سلسلہ جاری ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف پاکستان ہائی کمیشن لندن پہنچے اور پولیس کو ٹرین میں چھری سے قتل کی دھمکی اور ہراسانی کے واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس حوالے سے تحقیقات لندن ٹرانسپورٹ پولیس کر رہی ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افسوس ناک واقعہ 11 نومبر 2024 کو سہ پہر تقریباً ساڑھے تین بجے الزبتھ لائن میں پیش آیا، نجی دورے پر اپنے ایک عزیز کے ہمراہ الزبتھ لائن کے ذریعے ریڈنگ جا رہا تھا۔ تین سے چار افراد پر مشتمل ایک خاندان نے ٹرین میں ہراساں کیا، بلا اجازت ویڈیو بنائی، نازیبا الفاظ کا استعمال کیا اور چھری سے قتل کرنے کی دھمکی دی۔ محمد آصف نے درخواست کی کہ واقعے میں ملوث کسی فرد کو نہیں پہچانتا، لندن ٹرانسپورٹ پولیس سی سی ٹی وی ویڈیوز کی مدد سے متعلقہ ملزمان کا سراغ لگائے۔ انہوں نے کہا کہ قتل کی دھمکیاں اور ہراساں کرنے کے ایسے مذموم واقعات برطانیہ میں مقیم 17لاکھ پاکستانی نثراد برطانوی شہریوں کے لیے بھی باعث شرم اور قابل افسوس ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید