• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے لیے چار MCQ رکھنے کی اجازت

کراچی( سید محمد عسکری) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ( پی ایم اینڈ ڈی سی )نے آئ بی اے سکھر کو ایم ڈی کیٹ کے پرچے کے لیے چار MCQ سوال رکھنے کی اجازت دیدی ہے۔ پی ایم ڈی سی کی رجسٹرار نے آئی بی اے سکھر کو جوابی خط میں کہا ہے کہ پی ایم ڈی سی ملک کے دیگر صوبوں/علاقوں میں رائج طریقہ کار کے مطابق سندھ میں ٹیسٹ پرچہ کا یکساں اور سنگل ورژن رکھنے پر راضی ہے۔ تاہم، ٹیسٹ پرچہ معیاری بنانے کے لیے مختلف کوڈز کے ساتھ بنانے کی تجویز دی جاتی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ پی ایم ڈی سی کو ہر کثیر الانتخابی سوالات (MCQs) پر اعتراض نہیں ہے جس میں آپٹیکل مارک ریڈر ( OMR ) جوابی شیٹ کے ساتھ چار آپشن ہم آہنگ ہوں جب کہ دوسرے صوبوں میں بھی اس پر عمل کیا گیا ہے۔ خط میں مذید کہا گیا ہے کہ دیگر سوالات پر رہنمائی کے حوالے سے، آئی بی اے سکھر ایم ڈی کیٹ نصاب او پی ایم ڈی سی کے 04-08-2024 کے نوٹیفکیشن کو دیکھ سکتی ہے اور اس کی پیروی کر سکتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید