• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، نشتر اسپتال عملے کی غفلت، بڑی تعداد میں مریضوں کو ایڈز لگ گیا

ملتان (نمائندہ جنگ) سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے نشتر ہسپتال کے ڈائیلسزیونٹ میں عملہ کی مبینہ غفلت کے باعث بڑی تعداد میں مریضوں کے ایڈز میں لاحق ہونے کے معاملہ کا نوٹس لیاہے اور تحقیقات کے لئے پانچ رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی ہے جسے 48گھنٹوں میں چھان بین کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ کمیٹی کا سربراہ ڈائریکٹرجنرل پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی (پی ایچ او ٹی اے ) پروفیسر ڈاکٹر شہزاد انور کو بنایا گیا ہے ، جبکہ اراکین میں پراجیکٹ ڈائریکٹر ایڈز کنٹرول پروگرام پنجاب ، سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہور کے شعبہ نیفرالوجی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر زاہد رفیق ، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل اور ایک کو آپٹیڈ ممبر شامل ہیں ۔کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نشتر ڈائیلاسز یونٹ میں گردوں کی صفائی کے عمل میں جو خامیاں پائی جاتی ہیں ،ان کی بھی نشاندہی کریں اوراس معاملہ کے ذمہ داروں کا بھی تعین کریں۔ دریں اثناء نشتر ہسپتال کے انسپیکشن کے لئے آنے والی ہیلتھ کئیرکمیشن کی ٹیم نے بھی گزشتہ روز نیو ڈائیلسز یونٹ کا وزٹ کیا اور اس معاملہ کے حقائق اکٹھے کئے ۔
اہم خبریں سے مزید