• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: دنیا کے سب سے بڑے رہائشی منصوبے کی تعمیر مکمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے دنیا کے سب سے بڑے رہائشی منصوبے سندھ پیپلز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے تحت 3 لاکھ سے زائد گھروں کی تعمیر مکمل کر لی ہے جبکہ 8 لاکھ 10 ہزار گھر تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں۔

اس پروجیکٹ کے ذریعے سندھ میں 2022ء کے سیلاب میں بے گھر ہونے والے 21 لاکھ سے زائد خاندانوں کے لیے گھر تعمیر کیے جائیں گے۔

یہ تمام گھر ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے تعمیر کیے جا رہے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ آذر بائیجان کے شہر باکو میں ہونے والے COP-29 کانفرنس میں ایس پی ای ایف اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ COP-29 اقوامِ متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق کثیر الجہتی فورم ہے۔

اہم خبریں سے مزید