• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاہ رنگت والے بچے کی پیدائش پر شوہر ناراض، بیوی کو طلاق کی دھمکی دیدی

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد ) ایک چینی خاتون کی زندگی کا سب سے خوشگوار دن بچے کی پیدائش پر ایک خوفناک خواب میں بدل گیا جب اس کے شوہر نے اسے طلاق کی دھمکی دی۔چائنا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں شنگھائی میں 30سالہ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی جس کے بعد خاتون کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا اور اس کی کہانی انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔خاتون نے دعویٰ کیا کہ بچے کی پیدائش کے بعد اس کے شوہر نے جب بچے کو دیکھا تو اس کے چہرے کا رنگ بدل گیا، اس نے بچے کو پکڑنے سے ہی انکار کردیا اور ساتھ ہی مشکوک سیاہ جِلد کی وجہ سے بچے کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا کہا، اس کے ساتھ ہی شوہر نے خاتون کو طلاق دینے کی بھی دھمکی دی۔مذکورہ خاتون نے کہا کہ شروع میں، میں بھی بچے کو پکڑتے ہوئے شرمندگی محسوس کررہی تھی لیکن پھر میں نے اسے پکڑا۔
اہم خبریں سے مزید