لاہور(خبرنگار)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ تمام مذاہب قابل احترام ہیں،حکومت پاکستان مذہبی اقلیتوں کے حقوق کی محافظ ہے ۔متروکہ وقف املاک بورڈ کی مذہبی اقلیتوں کیلئے خدمات قابل تعریف ہیں۔ یاتریوں کی مہمان نوازی ہمارا قومی فریضہ ہے جسے ہم انجام دیتے رہیں گےبابا گورو نانک دیو جی کی انسانیت کے لیے تعلیمات قابل فخر ہیں، انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کی مذہبی عبادت گاہوں کی تعمیر و تزئین و آرائش کی جا رہی ہے ۔گورو دوارہ بھائی کرم سنگھ ،گورودواہ بھائی جوگا سنگھ سمیت دیگر گوروداروں کی بحالی کے اقدامات کیے جارہے ہیں پاکستان اقلیتوں کے لیے محفوظ ملک ہے ہم امن اور بھائی چارے کے خواہاں ہیں یہ باتیں انہوں نے سکھ مذہب کے بانی بابا گور نانک کے555ویں جنم دن کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوہئے کہیں ۔چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید عطا الرحمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکھ قوم کو جنم دن کی مبارک دی ۔