• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم کی شناخت شہزاد محمد شاکر کے نام سے ہوئی ہے۔ملزم کوسولجر بازار میں واقع فلیٹ سے گرفتار کیا گیا۔ایف آئی اےحکام کے مطابق کارروائی میں ملزم سے 1 کروڑ 59 لاکھ روپے کرنسی،پے آرڈر کی نقول اور حوالہ ہنڈی سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد ہوا۔حکام کے مطابق ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے۔ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید