کراچی (ٹی و ی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما پی ٹی آئی، علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کافی حد تک بحال ہوچکی ہیں۔اب بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقاتیں ہوجاتی ہیں،پارٹی ہماری موروثی جماعت نہیں ہے یہاں تنظیمی ڈھانچہ ہے،ترجمان بلاول بھٹو، مرتضیٰ وہاب نےکہا کہ گلے شکوے سیاست کا حصہ ہوتے ہیں۔ گلے شکوے عموماً اپنوں کے ساتھ کئے جاتے ہیں، پیپلز پارٹی ایک ذمہ دار سیاسی جماعت ہے وہ بلیک میلنگ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی،میزبان شہزاد اقبال نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کا پانچ روزہ دورہ مکمل ہوگیا ہے ۔ اس دورے کے دوران آئی ایم ایف اور پاکستان حکام کے درمیان مختلف معاملا ت پر مذاکرات ہوئے ہیں۔سینئر رہنما پی ٹی آئی، علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کافی حد تک بحال ہوچکی ہیں۔اب بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقاتیں ہوجاتی ہیں۔