اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد )وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کی نئی تبدیلی سے ہم آہنگ ہونے کی ضرورت ہے ،ہم ہی ہیں جنہوں نے دنیا کو دکھایا کہ ہم ایٹمی طاقت ہیں لیکن ہم تعلیمی نظام اور صحت کے میدان میں پیچھے ہیں، ایکدوسرے پر الزامات کی بجائے ہم ایک ہو کر کام کریں گے تو ترقی ممکن ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو سائنس، ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ و ترقی کے موضوع پر گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جدت کو اپنانا وقت کی ضرورت ہے ، ٹیکنالوجی کی نئی تبدیلی سے ہم آہنگ ہونے کی ضرورت ہے، ملکی معیشت کو جدید انداز میں ڈھالنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہی ہیں جنہوں نے دنیا کو دکھایا کہ ہم ایٹمی طاقت ہیں لیکن ہم تعلیمی نظام اور صحت کے میدان میں پیچھے ہیں،ہم ایک ایسے مقام پر ہیں جہاں ڈیفالٹ کا خطرہ تھا جس کو احسن انداز میں ختم کیا گیا، ہم نے سیاسی قربانی دے کر ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔