• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسینہ واجد کی پابندیاں ختم، 20 سال بعد پاک بنگلہ سمندری تجارت بحال

ڈھاکہ‘ کراچی (صباح نیوز) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست سمندری تجارتی رابطہ 20سال بعد بحال ہو گیا۔ کراچی کی بندرگاہ سے گزشتہ ہفتے روانہ ہونیوالا مال بردار کارگو جہاز پہلی بار براہ راست چٹاگانگ کی بندرگاہ پہنچ گیا جو دونوں ممالک کے درمیان سمندری تجارت کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ پاناما کے جھنڈے والا جہاز یوآن ژیانگ فا زان 370 کنٹینرز لیکر دبئی اور کراچی سے گزرنے کے بعد چھاتوگرام پورٹ پر لنگر انداز ہوا۔ 23ہزار ٹی ای یوز کی مجموعی صلاحیت کے ساتھ یہ جہاز پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست جہاز رانی کے راستوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کی نشاندہی کرتا ہے۔ بنگلہ دیش میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سید احمد معروف نے دونوں ممالک کے درمیان براہ راست شپنگ لنک کو دو طرفہ کاروباری اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید