کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 15پیسے تک بڑھ گئی، اوپن مارکیٹ میں 9پیسے تک گھٹ گئی،یورو کی قیمت میں 86پیسے تک کا اضافہ،پاؤنڈ کی قیمت بھی 11پیسے بڑھ گئی،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 10 پیسے کی کمی سے 277.60 روپے سے کم ہو کر 277.50 روپے اور قیمت فروخت 15 پیسے کے اضافے سے 277.70 روپے سے بڑھ کر 277.85 روپے ہو گئی ہے،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 7 روپے کی کمی سے 276.96 روپے سے کم ہو کر 276.89 روپے اور قیمت فروخت 9 پیسے کی کمی سے 278.74روپے سے کم ہو کر 278.65 روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 86پیسے کے اضافے سے 290.24 روپے سے بڑھ کر 291.10 روپے اور قیمت فروخت 79 پیسے کے اضافے سے 293.01 روپے سے بڑھ کر 293.80 روپے ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق جمعہ کو 11 پیسے کے اضافے سےبرطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید349.23روپے سے بڑھ کر 349.34 روپے اور قیمت فروخت 352.45 روپے سے بڑھ کر 352.56 روپے ہو گئی۔