• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نہیں خیال بشریٰ بی بی کو پارٹی میں مرکزی کردار دیا جائیگا، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال تحریک انصاف کا موروثی سیاست کے خلاف سفر سوالات کی زد میں ۔ کیا بشریٰ بی بی کا پارٹی میں مرکزی حیثیت حاصل کرلینا پارٹی کی سیاست کے لئے فائدہ مند یا نقصان دہ؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاربینظیر شاہ نے کہا کہ میرا نہیں خیال بشریٰ بی بی کو پارٹی میں کوئی سینٹرل رول دیا جائے گا،تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ عمران خان نہ پارٹی میں موروثی سیاست لائے ہیں نہ لانا چاہتے ہیں، آج عمران خان کے90 فیصد مسائل، مصائب بشریٰ بی بی کی وجہ سے ہیں ، تجزیہ کارمظہر عباس نے کہا کہ پیغام رسانی بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کے ذریعے کیوں کی جارہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید