اسلام آباد (فاروق اقدس)متحدہ عرب امارات میں اساتذہ کیلئے گولڈن ویزا سکیم متعارف کرا دی گئی، متحدہ عرب امارات کی جانب سے گولڈن ویزا کی پرکشش پیشکش جو اب تک اہم شخصیات جن میں معروف اور مانوس شوبز کے چہرے بھی شامل ہوتے ہیں کے بعد اب اساتذہ کیلئے گولڈن ویزا سکیم متعارف کرائی گئی ہے۔ فی الحال دو مرکزی کیٹیگریز شامل کی گئی ہیں۔ مطلوبہ معیار پر پورا اترنے والے پروفیشنلز کو سیلف اسپانسرڈ بنیاد پر طویل المیعاد قیام کی پیشکش کی جارہی ہے۔ اس پروگرام کا اعلان راس الخیمہ ڈپارٹمنٹ آف نالج نے کیا ہے جس کا مقصد تعلیمی میدان میں اساتذہ اور اسکول لیڈرز کے کردار کی اہمیت کو تسلیم کرنا ہے۔اس پروگرام کے تحت سکول لیڈرز (پرنسپل اور وائس پرنسپل) اور اُن ٹیچرز کو ذہن نشین رکھا گیا ہے جو اس وقت راس الخیمہ کے پرائیویٹ سکولوں میں کام کر رہے ہیں۔