کراچی(افضل ندیم ڈوگر)متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے حوالے سے کراچی میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے یو اے ای کا قومی دن کراچی میں خصوصی افراد کے ساتھ انکے ریسٹورنٹ میں منایا۔ قونصل جنرل بخیت عتیق کراچی میں قائم خصوصی افراد کے زیر انتظام ریسٹورنٹ پہنچے اور ان کے ساتھ یو اے ای کے قومی دن کی خوشیاں بانٹیں۔ ریسٹورنٹ پہنچے پر خصوصی افراد نے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کا استقبال کیا، قونصل جنرل نے یو اے کے قومی دن کی خوشیاں خصوصی افراد کے ساتھ انکے قائم ریسٹورنٹ میں منائیں، قونصل جنرل بخیت عتیق کا کہنا تھا کہ خصوصی افراد کسی میدان میں پیچھے نہیں ہیں، ان کا بھی ملک کی ترقی میں اتنا ہی کردار ہے جتنا دوسرے افراد کا، خصوصی افراد بھی ملک کا سرمایہ ہوتے ہیں اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں، یو اے ای کے قومی دن کے حوالے سے روانہ تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے چھبیس ستائیس اور اٹھائیس نومبر کو بڑے پیمانے پر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا اور یہ تقریبات دو دسمبر تک جاری رہیں گی۔