لندن (آئی این پی) شاہ چارلس نے گلیڈی ایٹرز دوم کے پریمیئر میں شاہی انداز میں اپنی 76ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے ایک بار پھر شاہ چارلس کی سالگرہ پر خاموشی اختیار کی اور بادشاہ کو 76ویں سالگرہ پر ان کی طرف سے کوئی عوامی پیغام نہیں بھیجا گیا ہے۔ ممکن ہے کہ وہ بعد میں کوئی پیغام بھیجیں۔ڈیوک اینڈ ڈچز آف سسیکس نے اس موقع کو تسلیم کرنے سے گریز کیا تاہم پرنس اور پرنس آف ویلز نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار آن لائن کیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس جوڑے نے لکھا کہ شاہ چارلس نے اپنی شاہی ذمہ داریوں کو جاری رکھتے ہوئے اپنے خصوصی دن کو منایا اور منصوبے کی پہلی سالگرہ منانے کے لئے لندن میں کورونیشن فوڈ ہب کا افتتاح کیا۔