بریڈفورڈ (محمد رجاسب مغل) ریٹائرڈ سینئر معلم راجہ محمد شبیر خان مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔ کمیونٹی نے ان کی وفات پر دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ میرپور آزاد کشمیر میں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں مختلف طبقہ فکر کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور انہیں میرپور تھوتھال قبرستان میں سیکڑوں اشک بار آنکھوں کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا گیا۔ راجہ محمد شبیر خان مرحوم سابق مئیر آف ایکرنگٹن راجہ عبدالغفار خان اور معروف سماجی شخصیت راجہ قمرالزمان کے بہنوی تھے چند ہفتے قبل ہی وہ برطانیہ سے میرپور گئے تھے مرحوم ایک انتہائی ملنسار درد دل رکھنے والے خوش اخلاق شخصیت کے مالک تھے ان کی پروقار شخصیت کو کبھی نہیں بھلایا جا سکے گا۔ ان کی موت کی خبر سے آزاد کشمیر اور برطانیہ میں رنج و الم کی لہر دوڑ گئی۔ بذریعہ فون اور سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر کے ساتھ تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہو گیا۔ برمنگھم سے سابق سینئر مدرس خواجہ نثار احمد نے راجہ محمد شبیر خان کی نا گہانی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راجہ ماسٹر محمد شبیر مرحوم نہایت ہی ملنسار، با اخلاق اور باوقار شخصیت کے مالک تھے۔ ڈومال کے یوتھ کونسلر خواجہ احتشام، چوہدری اے ڈی، خواجہ محمد اقبال، خواجہ اکبر، خواجہ مظہر حسین، خواجہ بشارت حسین، خواجہ عثمان خالد، خواجہ ارشد محمود مدنی، عبدالرازق مغل، داؤد اکرم مغل، الحاج فاروق لطیف مغل، علی اصغر مغل، گلفراز مغل، امجد فاروق مغل، وحید الرحمٰن مغل، سابق مشیر حکومت آزاد کشمیر چوہدری حق نواز، راجہ زاہد حنیف، راجہ جاوید حنیف اور دیگر نے بھی راجہ محمد شبیر خان مرحوم کی وفات پر راجہ عبدالغفار خان، راجہ قمر الزمان خان اور مرحوم کے پسماندگان راجہ محمد ظہیر، راجہ محمد اسرار، راجہ محسن، راجہ وقار اور راجہ وقاص سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے مغفرت اور خاندان کیلئے صبرو جمیل کی دعا کی۔