• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی فوج کو جوہری خطرات کےلئے تیار رہنے کی ہدایت

نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکی اخبار نیوریارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے فوج کو روس، چین اور شمالی کوریا کے ساتھ ممکنہ جوہری تنازعات کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق جو بائیڈن نے مارچ میں ایک خفیہ دستاویز کے مواد کی منظوری دی تھی جو کہ خفیہ جوہری حکمت عملی سے متعلق تھی۔ خبر میں کہا گیا کہ بائیڈن نے مارچ میں پہلی بار چین کی جوہری ٹیکنالوجی اور اسلحہ میں تیزی سے توسیع پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے امریکی حکمت عملی کو دوبارہ ترتیب دیا اور یہ دعویٰ کیا گیا کہ امریکی صدر نے امریکی فوج کو ممکنہ تیاریوں کی ہدایت کی ہے ۔ خبر میں مزید بتایا گیا کہ وائٹ ہاؤس نے بائیڈن کے فیصلے کی وضاحت نہیں کی البتہ دعویٰ کیا گیا کہ حکمت عملی میں روس، چین اور شمالی کوریا کے ساتھ ممکنہ جوہری تنازعات کے خلاف تیاری کرنے کے منصوبے ہیں۔ دستاویز کی کوئی الیکٹرانک کاپی نہیں ہے جسے ہر 4 سال بعد اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔
یورپ سے سے مزید