کوئٹہ(پ ر) بی این پی کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری، جنرل سیکرٹری جمال لانگو، انفارمیشن سیکرٹری نسیم جاوید ہزارہ اورلیبر سیکریٹری عطا اللہ کاکڑ نے کمسن حافظ قران مصور خان کاکڑ کو سکول وین سے گن پوائنٹ پراغواء کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کوئٹہ میں بڑھتے ہوئے جرائم سے ایسامحسوس ہورہاہے کہ یہاں جنگل کا قانون ہے حکومت ‘ انتظامیہ اور ادارے غفلت کا شکارہیں شہریوں کو ڈاکوؤں‘چوروں اوراغواء کاروں کے رحم وکرم پر چھوڑدیاگیاہے جرائم پیشہ عناصر نے کوئٹہ کو یرغمال بنارکھاہے اوروہ آزادانہ اپنی کارروائیاں کررہے ہیں جنہیں حکومت اور اداروں کا کوئی خوف تک نہیں انہوںنے کہاکہ حکومت عوام کو تحفظ اورریلیف دینے کی بجائے صرف اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں انہیں لوگوں کی مشکلات کاکوئی احساس تک نہیں۔