• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ماہ کے لئے بجلی ایک روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد ( آن لائن ) بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ،ایک ماہ کیلئے بجلی ایک روپے ایک پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا اور اس مقصد کیلئے سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے نیپرا میں درخواست دائر کر دی۔درخواست اکتوبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی۔نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر26نومبر کو سماعت کریگی۔ کے الیکٹرک کے صارفین پر اس درخواست کے فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا۔سی پی پی اے کے مطابق اکتوبر میں 9 ارب 98 کروڑ یونٹ بجلی فروخت ہوئی،فی یونٹ بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت 9 روپے 26 پیسے رہی،اکتوبر میں فی یونٹ فیول کی لاگت کا تخمینہ 10 روپے 27 پیسے تھا۔
اہم خبریں سے مزید