کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد میں چیئرمین و پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ،اجلاس میں حق پرست سینیٹرز، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت ایم کیو ایم کے مرکزی رہنماؤں کی شرکت کی ،جس میں پارٹی قیادت کی جانب سے اراکین اسمبلی کو 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے اور آرٹیکل A-140کی تشریح سے متعلق بریفنگ دی گئی، اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطوں اور حکمت عملی ترتیب دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، شہری سندھ کیلئے وفاق سے ملنے والے اربن ڈیولپمنٹ پیکج پر بریفننگ دی گئی،حق پرست اراکین اسمبلی نے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا، خالد مقبول صدیقی نے اراکین اسمبلی کو اپنے حلقوں میں پابندی سے وقت دینے اور عوامی مسائل کو حل کرنے کی ہدایت کی۔