• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

24 گھنٹے پورا ہفتے سیاست، اہم مسائل نظر انداز ہوجاتے ہیں، ملک امین

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سابق وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا کہ پاکستان میں سیاست وہ ہفتے کے سات دن اور چوبیس گھنٹے جاری رہتی ہے جس کی وجہ سے اہم مسائل نظر انداز ہوجاتے ہیں ۔ اسموگ بھی انہیں میں سے ایک ہے، لاہور کی اگر بات کی جائے تو یہاں پچھلے بیس سال کے دوران ستر فیصدگرین حصے کو مکمل صاف کر کے ہاؤسنگ سوسائٹی بنا دی گئی ہے اور گاڑیوں کی تعداد بیس لاکھ سے ایک کروڑ سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں اسموگ کی صورتحال سے پورے شہر کو بستر مرگ پر ڈال دیا گیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی جیو نیوز کے پروگرام ’’جرگہ‘‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کر رہے تھے۔ سوسائٹی اتحاد کی سربراہ عائشہ خان اور پلونولوجسٹ ڈاکٹر شازلی منظورنے کہا کہ اسموگ قدرتی نہیں یہ مسئلہ ہم نے خود پیدا کیا ہے، صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔سول سوسائٹی اتحاد کی سربراہ عائشہ خان نے کہا کہ اس وقت پورے انڈو جیٹک پلین کے اوپر اسموگ کی ویو آئی ہوئی ہے ملتان لاہور وغیرہ میں اسموگ اچانک نہیں بڑھاہے یہ پچھلے بیس سال سے مسئلہ دیکھ رہے ہیں اسموگ پر بے شمار اسٹیڈیز ہوچکی ہیں اور موجودہ حکومت سمیت پچھلی حکومتیں بھی تمام تر ووجوہات جانتی ہیں اور تمام ایکسپرٹس کا کہنا یہ ہے کہ یہ انڈیسٹری ٹرانسپورٹیشن سیکٹر کی وجہ سے یہ آتی ہیں۔ جو فیول ہم استعمال کر رہے ہیں وہ ناقص ہے اور میں سمجھتی ہوں اس میں بھی ملاوٹ کی جارہی ہے اور اس ناقص فیول کی وجہ سے سلفر پچاس گنا بڑھ جاتا ہے۔پلونولوجسٹ ڈاکٹر شازلی منظور نے کہا کہ یہ جو پلوٹنٹس ہیں اس میں بہت سی گیسز کیمکل ہیں اور ہم نے ایک اوزن لیر ان کی بنا دی ہے ۔جب یہ آپ سانس کے ذریعے اندر کے لے کر جاتے ہیں یا آنکھوں میں جاتے ہیں تو یہ خطرناک بیماریاں پیدا کرتی ہیں اس میں آنکھوں کی بیماریاں سانس کی بیماریاں اور خدانخواستہ کینسر بھی ہوسکتا ہے اور دل کی بیماریاں بھی ہوتی ہیں۔چونکہ جسم میں جو ہوا جارہی ہے وہ خالص ہوا نہیں ہے یقینا اس گندی ہوا میں آکسیجن کی کمی ہوتی ہے او رہمارے جسم کے ہر حصے کو آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید