کراچی( اسٹاف رپورٹر )اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کی جانب سے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کی جانچ کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ایس آئی یو کے مطابق 100ہوٹلز اور گیسٹ ہاوسز کی جانچ مکمل کی جا چکی ہے۔ ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن کے مطابق 100میں سے 67گیسٹ ہاوسز اور ہوٹلز رجسٹرڈ ہی نہیں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ہوٹلز سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی بھی پکڑے گئے ہیں۔ پکڑے گئے غیر ملکیوں میں ایرانی اور افغان باشندے شامل ہیں۔شعیب میمن کے مطابق بیشتر ہوٹلز اور گیسٹ ہاوسز میں مہمانوں کا ریکارڈ بھی موجود نہیں ہے جبکہ ہوٹلز اور گیسٹ ہاوسز کو فراہم کردہ ہوٹل آئی سافٹ وئیر میں بھی مہمانوں کی ادھوری معلومات درج کی گئی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ بعض گیسٹ ہاوسز سے منشیات اور شراب بھی برآمد ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ 70 گیسٹ ہاوسز اور ہوٹلز کے خلاف کاروائی کی سفارش کی گئی ہے۔