• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلسے جلوسوں سے قیدی رہا نہیں ہوتے، گورنر خیبرپختونخوا

ڈیرہ اسماعیل خان (این این آئی) خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کا فوکس صرف جلسے اور جلوسوں پر ہے، جلسے اور جلوسوں سے قیدی رہا نہیں ہوتے، کے پی کا گھمبیر مسئلہ لا اینڈ آڈر ہے اور صوبائی حکومت امن وامان کے حوالے سے مکمل ناکام ہے۔پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ کے پی کی عوام اور ان کے وسائل احتجاج و جلسوں میں استعمال ہورہے ہیں، صوبائی حکومت کے ماتحت اداروں میں تنخواہیں نہیں دی جارہیں، کے پی میں روز فوجی جوانوں کے جنازے اٹھا رہے ہیں اور یہ کہتے ہیں کہ فوج صوبے سے نکل جائے۔
اہم خبریں سے مزید