• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برداشت ہم آہنگ معاشرے کی تعمیر کیلئے ضروری ہے، بلاول بھٹو زرداری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے برداشت کے عالمی دن کے موقع پر مختلف برادریوں کے درمیان باہمی احترام، افہام و تفہیم اور بھائے چارے کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہم آہنگ معاشرے کی تعمیر کیلئے یہ ضروری ہے۔ انہوں نے برداشت کو پرامن بقائے باہمی کی بنیاد اور ایک جامع و ترقی پسند قوم کی تشکیل کیلئے لازمی شرط قرار دیا بلاول ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے مساوات، انصاف اور ہر فرد کے احترام کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا، چاہے ان کا مذہب، نسل یا ثقافتی پس منظر کچھ بھی ہو۔ انہوں نے کہا کہ رواداری صرف برداشت کا نام نہیں بلکہ ہماری مشترکہ انسانیت کو تسلیم کرنے اور اس کا جشن منانے کا عمل ہے۔ یہ ان معاشروں کے لیے امید کی کرن ہے جو تعصب، امتیاز اور نفرت کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے بانی اصولوں کو خراج تحسین پیش کیا، جنہوں نے تمام شہریوں کے لیے مساوات اور آزادی کی وکالت کی۔ انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کو اجاگر کیا، جنہوں نے ایک ایسے معاشرے کے لیے انتھک جدوجہد کی جہاں تنوع کا احترام ہو اور انسانی وقار کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے عالمی سطح پر درپیش موجودہ چیلنجز، جن میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت، تقسیم اور اسلاموفوبیا شامل ہیں، پر روشنی ڈالتے ہوئے رہنماؤں، اساتذہ اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ برداشت کے اصولوں کو برقرار رکھنے کے لیے اجتماعی طور پر کام کریں۔
اہم خبریں سے مزید