• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی اے نے VPN رجسٹریشن کا عمل مزید آسان کردیا

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے اداروں اور فری لانسرز کے لئے وی پی این رجسٹریشن کا عمل مزید آسان کر دیا ہے۔ سافٹ ویئر ہاؤسز، کال سینٹرز، بینک، سفارت خانے اور فری لانسرز اب پی ٹی اے کی سرکاری ویب سائٹ www.pta.gov.pk پر اپنے وی پی اینز باآسانی رجسٹرڈ کر سکتے ہیں۔پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (PSEB) کے ممبران بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کے لیے آن لائن فارم مکمل کرنا اور بنیادی تفصیلات فراہم کرنا اہم ہے جیسا کہ شناختی کارڈ نمبر (CNIC)، کمپنی کی رجسٹریشن کی تفصیلات، اور ٹیکس دہندہ کی حیثیت شامل ہیں۔فری لانسرز کو اپنے پروجیکٹ یا کمپنی کے ساتھ وابستگی کی تصدیق کے ضمن میں لیٹر یا ای میل پر مبنی ثبوت فراہم کرنا ہوں گے۔ درخواست دہندگان کو وی پی این کنیکٹیویٹی کے لیے IP ایڈریس بھی فراہم کرنا ہوگا۔ فکسڈ آئی پی ایڈریس کی صورت میں اسے انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر (ISP) سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید