کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز میں ہر قسم کے تبادلوں و تقرریوں پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی گئی، ذرائع کے مطابق ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی صوبائی وزیر برائے لائیو اسٹاک اینڈ فشریز محمد علی ملکانی کی ہدایت کی روشنی میں عائد کی گئی ہے۔