• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ چارلس کی سالگرہ، اسلام آباد اور کراچی میں تقریبات کا اہتمام

اسلام آباد (اے پی پی)برطانوی ہائی کمیشن نے شاہ چارلس سوئم کی سالگرہ بھرپور برطانوی روایتی انداز کے ساتھ منائی۔پاکستان کے لیے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سی ایم جی او بی ای Jane Marriott CMG OBE) نے اسلام آباد اور کراچی میں شاہ چارلس سوئم کی 76 ویں سالگرہ منانے پرمہمانوں کا پر تپاک خیرمقدم کیا۔ اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ کراچی میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ اس موقع پر پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے برطانوی فوج کی سب سے قدیم فعال رجمنٹ برطانیہ کے آرٹلری کمپنی رجمنٹل بینڈ نے دونوں شہروں میں منعقدہ تقاریب اور پاکستان مونوومنٹ میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ دونوں تقاریب میں لائیو پرفارمنس نے سامعین کوخوب محظوظ کیا۔ امسال اپنے مشہور ʼʼبلاک بسٹرʼʼ گانے کے لیے وائرل ہونے والے گھروی گروپ نے بھی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور حاضرین سے داد سمیٹی۔اس موقع پر پاکستان کے لیے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سی ایم جی او بی ای نے کہا کہ برطانوی فلمیں، ٹی وی ڈرامے، موسیقی اور فیشن دنیا بھر میں مقبول ہیں ، یہی وہ پہلو ہیں جو برطانیہ اور پاکستان کے درمیان گہرے تعلقات کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔ اسلام آباد میں راک بینڈ ʼخودغرضʼ کی پرفارمنس نے برطانوی اور پاکستانی کورسز کے سیٹ سے حاضرین کی مزید متوجہ حاصل کی۔ کراچی میں ایکٹن ہاؤس کے لان میں ʼʼایکٹن بریʼʼ نامی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں آنریبل آرٹلری کمپنی ریجمنٹل بینڈ سمیت پانچ فنکاروں ماریا یونرا، جرمیاس نعیم، ایلیشیا ڈائس اور حسین ڈوسا نے پرفارم کیا۔
اہم خبریں سے مزید