• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھرک، سالانہ بین المذاہب کانفرنس ’’کاسٹینفر ڈلی ہوپ مسجد‘‘ میں انعقاد

لندن (پ ر) وائس چیئرین برٹش پاکستانی میئرز ایسوسی ایشن، شیڈو کیبنٹ ممبر فار کمیونٹی پارٹنر شپس تھرک کونسل و کنزرویٹو کونسلر قیصر عباس نے تھرک (ایسکس) میں تیسری سالانہ انٹرفیتھ کانفرنس کا انعقاد سٹینفرڈ لی ہوپ مسجد میں کیا جس میں ڈپٹی لارڈ لیفٹیننٹ آف ایسیکس، چیف کانسٹیبل آف ایسیکس پولیس، تھرک کونسل کے چیف ایگزیکٹو، لیڈر، اپوزیشن لیڈر، کونسلرز اور سابق میئر اور ڈسٹرکٹ پولیس کمانڈر سمیت 30سے زائد مذہبی اور دیگر اداروں بشمول مساجد، مندر، گردوارہ اور چرچ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس منفرد کانفرنس میں برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے اپنے خط کے ذریعے کانفرنس کی کامیابی اور شرکاء کیلئے نیک خواہشات کا خصوصی پیغام بھیجا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے تھرک مسلم سنٹر کے چیئرمین ڈاکٹر سراج علی نے کہا ہم کونسلر قیصر عباس کے مشکور ہیں جنہوں نے کانفرنس کیلئے ہمارے سنٹر کا انتخاب کیا ہے۔ ہماری مسجد اور سنٹر کو کھلے ایک سال ہوا ہے اور ہم چاہتے ہیں کی لوکل سکول اور دیگر مراکز ہمارے پاس آئیں اور ہم ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کمیونٹیز کیلئے کام کر سکیں، اس موقع پر آرگنائزر کونسلر قیصر عباس نے کہا کہ تھرک ایک خوبصورت اور ڈاؤرس علاقہ ہے۔ جب دیگر علاقوں میں ہنگاموں اور نفرت کی فضا تھی اس وقت تھرک کے لوگوں کی سپورٹ مثالی تھی۔ حالیہ ہنگاموں کے بعد اور مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے اس کانفرنس میں مذہبی، سیاسی، سماجی اور مقتدر لوگوں کو ایک موقع فراہم کیا ہے کہ وہ اپنےتجربے اور خیالات دوسروں تک پہنچائیں تاکہ ہم باہمی امن، اتحاد اوربھائی چارے کی فضا کو قائم رکھ سکیں۔ میں تمام شرکاء اور رضاکاروں کا مشکور ہوں جن کی مدد سے اس کانفرس کا انعقاد ممکن ہوا ہے۔ شرکاء نے آرگنائزر کی کوششوں کو سراہا اور حالیہ ہنگاموں کے عام لوگوں اور معاشرے پر اثرات، مشرق وسطیٰ اور یوکرین کی صورتحال، مقامی مسائل، دنیا میں امن کی اہمیت اور معاشرتی ہم آہنگی بارے میں بات کی۔ اس موقع پر ایسکس پولیس اور کونسل کے عہدےداروں نے شرکاء کی جانب سے اٹھائے گئے نکات کو سمجھتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ وہ کمیونٹیز اور مذہبی اداروں کی ہر ممکن سپورٹ جاری رکھیں گے۔ کانفرنس کے اختتام پر تھرک مسلم سنٹر کی جانب سے شرکاء کو ظہرانہ دیا گیا۔ کیگز فاؤنڈیشن، بیسٹ برٹش سنٹر، ٹی ایم سی اور راول ویر یٹاس کے سٹاف اور رضا کاروں نے کانفرنس کے انعقاد میں تعاون کیا اور کانفرنس کے اختتام پر ان کی حوصلہ افزائی کیلئے ان کو خصوصی سرٹیفکیٹس پیش کیے گئے۔

یورپ سے سے مزید