کوئٹہ(این این آئی) مستونگ میں قتل کئے گئے سگے بھائیوں امام علی اور محب علی کی والدہ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے میرے ایک بیٹے کو شادی کے پروگرام سے اغوا کیا اور دوسرے بیٹے کو بھائی کو چھڑانے کے بہانے بلایا دہشتگردوں نے میرے دونوں بیٹوں کو بیدردی سے شہید کرکے گھر کیسامنے پھینک دیا۔ یہاں جاری کئے گئے ایک ویڈیو بیان میں امام علی اور محب علی کی والدہ نے کہا کہ 7 نومبر 2024 کو دہشتگردوں نے ضلع مستونگ، اسپلنجی کے رہائشی میرے دو بیٹوں امام علی اور محب علی کو قتل کیاشہداء کی بہن نے کہا کہ مسلمان ایسا ظلم نہیں کرتے یہ کام انسانوں کا نہیں جانوروں کا تھا۔ یہ دونوں محنت مزدوری کرنے والے غریب تھے۔ انہیں بغیر کسی عدالت اور ثبوت کے مارا گیا۔یہ بلوچ نسل کشی ہے اور اس واقعے پر ماہرنگ بلوچ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا۔پہلے ہم ماہرنگ بلوچ کے ساتھ تھے، اب ہم کبھی بھی اسکے ساتھ نہیں چلیں گے۔حکومت ہمارا ساتھ دے اور ان ظالموں کو کیفرکردار تک پہنچائے مقتولین کی ماں اور بہن نے دہشتگردوں کے اس سفاکانہ بربریت قرار دیا اور حکومت سے انصاف کی اپیل کی ہے ۔