• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابات میں پینل کے امیدواروں کی کامیابی وکلاء کے اعتماد کا اظہار ہے۔پروفیشنل پینل

کوئٹہ(پ ر)پروفیشنل پینل بلوچستان کے ایک بیان میں بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں سرکاری مشینری سمیت مختلف اداروں کی مداخلت کے باوجود بھی بلوچستان کے وکلاء کا پروفیشنل پینل کے امیدواروں کے حق میں ووٹ استعمال کرنے اور پینل کے امیدواروں کو کامیاب بنانے پر بلوچستان بھر کے وکلاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہےکہ بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں سینئر نائب صدر جمیل بوستان، نائب صدر اکرم بلوچ، جنرل سیکرٹری آغا نجم الدین، جوائنٹ سیکرٹری مس سمیرا،فنانس سیکرٹری ایاز خان کاکڑ ،لائبریری سیکریٹری ناصر جمالی اور پریس سیکرٹری قادر خان کاکڑ کو کامیاب بنا کر ایک بار پھر پروفیشنل پینل کے اوپر اعتماد کا اظہار کیا۔بلوچستان ہائی کورٹ بار کے انتخابات میں پروفیشنل پینل کے امیدواروں کی کامیابی وکلاء کا پروفیشنل پینل پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔بیان میں کہاگیاہےکہ پروفیشنل پینل بلوچستان ملک کے اندر آئین کی بالادستی آزاد عدلیہ کیلئے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف اپنا جدوجہد جاری رکھیں گے اور پروفیشنل پینل بلوچستان کے نومنتخب کابینہ اور پینل ملک بھر کے وکلاء تنظیموں کے ساتھ ملکر اپنا جدوجہد جاری رکھیں گے۔
کوئٹہ سے مزید